ملک بھر میں جشن آزادی آج ملی جوش و جذبے کے ساتھ منایا جائے گا   


کو شائع کی گئی۔ August 14, 2020    ·(TOTAL VIEWS 21)      No Comments

اسلام آباد (یواین پی) پاکستان کا 74واں یوم آزادی آج ملی جوش و جذبے کے ساتھ منایا جائے گا۔آج کے دن کی مناسبت سے صبح کا آغاز مساجد میں نماز فجر کے بعد ملک و قوم کی سلامتی خوشحالی، یکجہتی و استحکام اور امت مسلمہ کے اتحاد کیلئے خصوصی دعاﺅں سے ہوا۔ وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں 31 اور صوبائی دارالحکومتوں میں 21، 21 توپوں کی سلامی دی‎ گی۔ملک بھر میں یوم آزادی کی مناسبت سے خصوصی تقریبات اور سیمینارز کا انعقاد کیا جائے گیا جس میں بابائے قوم قائد اعظم محمد علی جناح سمیت دیگر اہم شخصیات کی جدوجہد آزادی کیلئے انتھک کوششوں پر روشنی ڈالی جائے گی۔کراچی میں مزار قائد اور لاہور میں مزار اقبال پر گارڈز کی تبدیلی کی پر وقار تقریبات کا انعقاد ہوگا۔

Readers Comments (0)




WordPress主题

WordPress主题