ملک بھر میں موسم سرد اور خشک ،موسمی امراض میں اضافہ   


کو شائع کی گئی۔ November 23, 2017    ·(TOTAL VIEWS 285)      No Comments

کوئٹہ(یو این پی)ملک بھر میں موسم سرد اور خشک ہے ،خشک سردی کی وجہ سے مختلف موسمی امراض میں اضافہ ہورہا ہے، جس سے خواتین اور بچے زیادہ متاثر ہورہے ہیں۔گلگت بلتستان،بلوچستان اور خیبرپختونخوا کے بالائی علاقوں میں برفباری کے بعد موسم شدید سرد ہے،بارشیں نہ ہونے کے باعث خشک سردی کے سبب گلے،ناک اورسینے کی بیماریاں پھیل رہی ہیں جس سے بچے ،خواتین اور بزرگ زیادہ متاثر ہیں ۔سندھ میں بھی سرد موسم کی وجہ سے لوگ نزلہ و زکام ودیگر امراض میں مبتلا ہورہے ہیں۔محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ملک کے زیادہ تر حصوں میں موسم سرد اور خشک رہنے کا امکان ہے،سندھ اور پنجاب کے کئی علاقے صبح کے اوقات میں ایک بار پھر دھند کی لپیٹ میں آجائیں گے ۔گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران اسکردو میں منفی 9،گلگت میں 6،قلات،استوراور کالام میں منفی 5ڈگری سینٹی گریڈ کیاگیا۔

Readers Comments (0)




Free WordPress Themes

Free WordPress Themes