ملک بھر میں پرائمری، مڈل سکول اور یونیورسٹیاں آج سے کھلیں گی   


کو شائع کی گئی۔ February 1, 2021    ·(TOTAL VIEWS 65)      No Comments

لاہور: (یواین پی) ملک بھر میں 67 روز بعد پرائمری اور مڈل سکولز آج سے کھلیں گے، یونیورسٹیوں میں بھی تعلیمی سرگرمیاں بحال ہوں گی۔ تعلیمی اداروں میں دوسرے مرحلے کے تحت باقی کلاسز کا آغاز ہوگا۔حکومتی ہدایات کے مطابق تعلیمی اداروں میں دوسرے مرحلے کے تحت باقی کلاسز کا آغازہو گا۔ محکمہ سکول ایجوکیشن اور ہائر ایجوکیشن کے مطابق طلبہ کو متبادل دنوں میں بلایا جائے گ۔سکولوں اور کالجز میں سمارٹ نصاب کے مطابق تعلیمی دی جائے گی جبکہ کچھ جامعات میں آن لائن اور بعض میں طلبہ کے امتحانات آن کیمپس ہونگے۔ کورونا ایس او پیز پر عملدرآمد لازمی قرار دیا گیا ہے۔خیال رہے کہ کورونا کی دوسری لہر میں شدت آنے پر 26 نومبر 2020ء کو تعلیمی اداروں کو بند کر دیا گیا تھا۔ صورتحال قدرے بہتر ہونے پر پہلے مرحلے میں نویں سے بارہویں تک کلاسز شروع کرنے کی اجازت ملی تھی۔

Readers Comments (0)




Free WordPress Theme

Weboy