ملک عزیز کے لئے ہماری خدمات کسی سے ڈھکی چھپی نہیں ہیں یوسف خان ہوتی    


کو شائع کی گئی۔ April 21, 2019    ·(TOTAL VIEWS 44)      No Comments

موجودہ ملکی صورت حال اور مسائل پر ہماری صدر پاکستان اور وزیر اعظم سے خصوصی مشاورت رہتی ہے
اسلام آباد (یواین پی)میرے آباؤ اجداد نے تحریک پاکستان میں حصہ لیا اور ہمارے خاندان نے تحریک میں حصہ لے کر پاکستان کی بنیاد رکھی ملک عزیز کے لئے ہماری خدمات کسی سے ڈھکی چھپی نہیں ہیں ہم آج بھی اپنے ملک کی تعمیر و ترقی کیلئے کسی بھی قربانی سے دریغ نہیں کریں گے ان خیالات کا اظہار مرکزی نائب صدر پاکستان مسلم لیگ ق یوسف خان ہوتی نے سینئر اینکرو انٹر نیشنل آرگنائزر کامران حیات سے ایک ملاقات کے دوران کیا انہوں نے مزید بتایا کہ ہم غریب عوام کی خوشحالی کیلئے ہر ممکن کوشش کریں موجودہ ملکی صورت حال اور مسائل پر ہماری صدر پاکستان اور وزیر اعظم سے خصوصی مشاورت رہتی ہے سابقہ حکومتوں نے ملک کو اپنی ناقص پالیسیوں کے باعث غیر مستحکم کیا ہے ہم انشاء اللہ ملک عزیز کو مضبوط اور اچھی پالیسیوں سے ایک بلند مقام پہ لے جائیں گے

Readers Comments (0)




Weboy

Free WordPress Theme