ملک کے بیشترعلاقوں میں 2 مئی تک گرج چمک کیساتھ بارشوں کا امکان   


کو شائع کی گئی۔ April 28, 2020    ·(TOTAL VIEWS 57)      No Comments

پشاور(یواین پی) محکمہ موسمیات نے ملک کے بیشترعلاقوں میں پیر سے 2 مئی تک گرج چمک کے ساتھ بارشوں کی پیش گوئی کردی ہے۔ بالائی خیبر پختونخوا، اسلام آباد، کشمیر، گلگت بلتستان کے روزہ داروں کے لئے بارشوں کی نوید سنادی گئی ہے اور محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ اگلے پورے ہفتے کے دوران ان علاقوں میں تیز ہواؤں و گرج چمک کے ساتھ بارشیں ہونے کا امکان ہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق 2 مئی بروز ہفتہ تک بالائی خیبرپختونخواہ، کشمیر، گلگت بلتستان و خطہ پوٹھوہار میں تیز ہوائوں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔ سوموار کو بالائی خیبر پختونخواہ، خطہ پوٹھوہار، اسلام آباد، کشمیر اور اس سے ملحقہ پہاڑی علاقوں، منگل کو بالائی خیبر پختونخوا، خطہ پوٹھوہار، اسلام آباد، کشمیر اور اس سے ملحقہ پہاڑی علاقوں اور بدھ کو بالائی خیبر پختونخوا، کشمیر اور اس سے ملحقہ پہاڑی علاقوں میں تیز ہوائوں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔

Readers Comments (0)




WordPress Themes

Weboy