ملک کے مختلف علاقوں میں بارشوں کا سلسلہ جاری   


کو شائع کی گئی۔ March 12, 2016    ·(TOTAL VIEWS 398)      No Comments

news-1457758709-2045_largeاسلام آباد(یواین پی) ملک کے مختلف علاقوں میں بارشوں کا سلسلہ وقفے وقفے سے جاری ہے جبکہ بالائی علاقوں میں برفباری بھی ہورہی ہے جس کی وجہ سے نظام زندگی معطل اور لوگ گھروں میں محصور ہوکر رہ گئے ہیں،گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران سب سے زیادہ بارش مالم جبہ میں 128 ملی میٹر ریکارڈ کی گئی ہے۔
تفصیلات کے مطابق پنجاب اورخیبرپختونخوا میں وقفے وقفے سے بارشوں کا سلسلہ جاری ہے ۔ گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران سب سے زیادہ بارش مالم جبہ میں 128 ملی میٹر رکارڈ کی گئی ہے جبکہ اسلام آبادمیں 38 اور پشاورمیں24 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی ہے۔ آزاد کشمیرکے بالائی مقامات پربارشوں کا سلسلہ دوسرے روزبھی جاری ہے۔

راولا کوٹ میں 98 ، مری میں 69 ، جہلم میں 39.2 اور بالا کوٹ میں 37، مظفر آباد میں 57 ، پٹن میں 49 ، کوہاٹ میں 35 کوٹلی، آزاد کشمیر میں 34، کاکول میں 40 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی ہے جبکہ لاہورکے مختلف علاقوں سمیت مانسہرہ، بٹگرام، تور غر، کوہستان ،آزاد کشمیر کے ضلع باغ، ضلع حویلی، ضلع ہٹیاں، پونچھ، وادی نیلم میں وقفے وقفے سے بوندا باندی کا سلسلہ جاری ہے۔
علاوہ ازیں لواری ٹاپ اوربالائی خیبرپختونخواسمیت مظفر آباد، فارورڈ کہوٹہ، لیپا، وادی نیلم اوروادی گریز میں بھی برفباری ہورہی ہے جس کی وجہ سے سردی کی شدت میں اضافہ ہوا ہے اور کم سے کم درجہ حرارت کالام میں منفی 1 ڈگری سینٹی گریڈرکارڈ کیا گیا ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ 24 گھنٹے کے دوران پشاور میں مزید بارش کاامکان ہے جبکہ پنجاب، خیبر پختونخوا اور آزاد کشمیر میں وقفے وقفے سے بارش ہوگی۔

Readers Comments (0)




Weboy

Premium WordPress Themes