منگل اور بدھ کے دوران ملک بھر میں‌ موسلا دھار بارش کی پیش گوئی   


کو شائع کی گئی۔ March 31, 2020    ·(TOTAL VIEWS 99)      No Comments

لاہور: (یواین پی) محکمہ موسمیات کے مطابق منگل اور بدھ کے دوران اسلام آباد سمیت پنجاب، خیبر پختونخوا، کشمیر اور گلگت بلتستان میں گرج چمک اور تیز ہواؤں کے ساتھ بارش متوقع ہے۔اس دوران اسلام آباد، خطہ پوٹھوار، دیر، کوہستان، شانگلہ، بونیر، سوات، چترال،مالا کنڈ اور کشمیر میں موسلا دھار بارش کیساتھ ساتھ ژالہ باری کا امکان ہے۔محکمہ موسمیات نے کہا ہے کہ بارش اور ژالہ باری کے باعث گندم کی فصل کو جزوی نقصان کا بھی خدشہ ہے۔پیر کے روز ملک کے بیشتر علاقوں میں مطلع جزوی ابر آلود رہا۔ مغربی ہواؤں کا سلسلہ پنجاب میں موجود ہے جس کی وجہ سے لاہور شہر میں بھی بارش کا امکان ظاہر کیا جا رہا ہے۔

Readers Comments (0)




WordPress主题

Free WordPress Themes