موجودہ ملکی صورتحال میں اداکاروں کیلئے شدید مشکلات ہیں:حنا ملک   


کو شائع کی گئی۔ April 15, 2018    ·(TOTAL VIEWS 53)      No Comments

 


ؒ لاہور(یوا ین پی)پاکستان میں بے پناہ ٹیلنٹ موجود ہے پرکھنے والی آنکھ کی رسائی کی ضرورت ہے،ملکی سالمیت اور ثقافت کو مدنظر رکھتے ہوئے پرفارم کرنے کی عادی ہوں ،ان خیالات کا اظہار شوبز کے اُفق پر چمکنے والا نیا ستارہ ماڈل و اداکار حنا خان نے کیا، انہوں نے کہا کہ ڈانس میں ان کو عبور حاصل ہے اور مختلف فلموں اور سٹیج ڈراموں میں پرفارم کر چکی ہیں انہوں نے کہا کہ انسان ساری زندگی اصلاح کے عمل میں رہتا ہے اور اپنے فن میں نکھار کیلئے کوشاں رہتا ہے خود کو عقل کل سمجھنے والے احمقوں کی جنت میں رہتے ہیں باؤ جی کے مطابق حنا ملک نے مزید کہا کہ موجودہ ملکی صورتحال میں اداکاروں کیلئے شدید مشکلات ہیں اور انڈسٹری کو بے پناہ نقصانات کا سامنا ہے اس کے لئے حکومت کو اقدامات اُٹھانے چاہیءں تاکہ فنکاروں کو تحفظ مل سکے اور وہ ملک کا نام دنیا میں روشن کرنے کیلئے اپنا کردار ادا کر سکیں انہوں نے کہا کہ اپنی اور ملک کی عزت کو ملحوظ خاطر رکھتے ہوئے جہاں بھی موقع ملے اپنے فن کے جوہردکھاتی ہوں

Readers Comments (0)




WordPress Blog

Free WordPress Theme