مولانا فضل الرحمان نے اپوزیشن کی 10 چھوٹی جماعتوں کا اجلاس طلب کر لیا   


کو شائع کی گئی۔ August 26, 2020    ·(TOTAL VIEWS 38)      No Comments

اسلام آباد(یواین پی) مولانا فضل الرحمان نے اپوزیشن کی 10 چھوٹی جماعتوں کا اجلاس طلب کر لیا۔ اجلاس 27 اگست کو مولانا فضل الرحمان کی رہائش گاہ پر ہوگا۔مولانا فضل الرحمان نے دو بڑی جماعتوں ن لیگ اور پاکستان پیپلزپارٹی کو اجلاس سے آؤٹ کر دیا۔ اجلاس میں جماعت اسلامی، نیشنل پارٹی اور اے این پی کو شرکت کی دعوت دیدی گئی، پختونخوا ملی عوامی پارٹی، جمیعت اہلحدیث، جے یو پی، قومی وطن پارٹی کو بھی شرکت کی دعوت دے دی۔ حکومت سے الگ ہونیوالی جماعت بی این پی مینگل کو بھی شرکت کی دعوت دی گئی۔ بی این پی عوامی کے میر اصرار اللہ کو بھی اے پی سی میں شرکت کی دعوت دی ہے۔اپوزیشن کی 10 چھوٹی جماعتوں کے اجلاس میں آئندہ کی مشترکہ حکمت عملی پر غور کیا جائے گا، حکومت مخالف تحریک سمیت ن لیگ اور پیپلز پارٹی کے حوالے سے حکمت عملی طے کی جائے گی۔

Readers Comments (0)




Free WordPress Themes

WordPress主题