مولانا فضل الرحمن نے ملک بھر کے کارکنان کو اسلام آباد آنے کی کال دے دی   


کو شائع کی گئی۔ September 2, 2019    ·(TOTAL VIEWS 28)      No Comments

اسلام آباد(یواین پی)امیر جمعیت علما اسلام مولانا فضل الرحمن نے ملک بھر کے کارکنان کو اسلام آباد آنے کی کال دے دی، اکتوبر میں کارکنان پر امن طور پر اسلام آباد کا رخ کریں ، عوام باہر نکل کر اس سلیکٹڈ حکومت کو آئینہ دکھائے گی، سب اس حکومت سے تنگ ہیں غریب عوام کا جینا محال کردیا گیا ہے،تاجر، وکلا، مزدور سمیت کوئی بھی شخص اس نا اہل حکومت سے خوش نہیں ہے۔ان خیالات کا اظہا ر انھوں نےاسلام آباد میں اپنی صدارت میں ہونے والے جے یو آئی پنجاب کی عاملہ کا اہم اجلاس میں کیا، اجلاس میں مسئلہ کشمیر اور اسلام آباد لاک ڈاؤن کی تیاری پر مشاورت کی گئی ۔ اجلاس میں جے یوآئی پنجاب کی عاملہ کے اراکین نے شرکت کی۔ مسئلہ کشمیر کے بعد خطہ میں پیدا ہونے والی صورت حال پر تبادلہ خیال کیا گیا ۔ اسلام آباد لاک ڈاؤن پر پنجاب جماعت کی تیاریوں کا جائزہ لیا گیا۔مولانا فضل الرحمن نے صوبائی عاملہ کے اراکین کو پنجاب کے تمام اضلاع کے دورے کرنے کی ہدایت کردی ہے ۔ بیان کے مولانافضل الرحمن نے عاملہ اراکین کو ہدایت کی ہے کہ سلیکٹیڈ حکومت کے خلاف اکتوبر میں ہونے والے دھرنے میں کارکنان کو تیاری کے ساتھ آنے کا کہیں ۔انھوں نے کہا کہ اکتوبر میں کارکنان پر امن طور پر اسلام آباد کا رخ کریں ۔ مولانا فضل الرحمن نے کہا کہ موجودہ حکومت نے غریب عوام کا جینا محال کردیا ہے،تاجر، وکلا، مزدور سمیت کوئی بھی شخص اس نا اہل حکومت سے خوش نہیں ہے۔ اکتوبر کے مہینے میں باہر نکل کر عوام اس سلیکٹیڈ حکومت کو انکا آئینہ دکھائے گی۔

Readers Comments (0)




Premium WordPress Themes

Premium WordPress Themes