مونس الٰہی نے پنجاب میں نئے بلدیاتی نظام کو تباہی قرار دے دیا   


کو شائع کی گئی۔ May 3, 2019    ·(TOTAL VIEWS 127)      No Comments

لاہور: (یواین پی) مونس الٰہی نے پنجاب میں نئے بلدیاتی نظام کو تباہی قرار دے دیا۔ انہوں نے کہا خیبر پختونخوا کا بڑے صوبے سے موازنہ نہیں کرسکتے، انتظامی اخراجات 6 گنا بڑھ جائیں گے۔پنجاب میں حکومت کے اتحادی مونس الہٰی بلدیاتی نظام کے خلاف سامنے آگئے۔ ق لیگ کے رہنما مونس الہٰی نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر ٹویٹ کرتے ہوئے کہا 4 ہزار یونین کونسلز، 24 ہزار ویلیج کونسلز اور پنچائیت بھی ہو گی، انتظامی اخراجات میں 6 گنا اضافہ ہو جائے گا، نئے بلدیاتی نظام میں سالانہ 8 ارب تنخواہوں کی مد میں جائیں گے۔مونس الٰہی کا کہنا تھا پنجاب اور خیبرپختونخوا کا موازنہ نہیں کیا جاسکتا، دونوں صوبوں کی آبادی میں بڑا فرق ہے، تحریک انصاف کو خیبرپختونخوا کا فارمولہ کاپی پیسٹ نہیں کرنا چاہیے، اس حکمت عملی کو دوبارہ سے دیکھنے کی ضرورت ہے۔

Readers Comments (0)




Weboy

WordPress Themes