موٹروے پر خاتون کی عصمت دری کا واقعہ دل دہلا دینے والاہے ایم اے ٹھاکر   


کو شائع کی گئی۔ September 11, 2020    ·(TOTAL VIEWS 29)      No Comments

پارلیمنٹیرینز سے گزارش ہے کہ خدارا ان درندوں کی سرعام پھانسی کے لئے قانون سازی کریں
لاہور(یواین پی) لاہور رنگ روڈ سے چند کلومیٹر دور موٹروے پر خاتون کی عصمت دری کے واقعہ پر افسوس کا اظہارکرتے ہوئے اداکار ایم اے ٹھاکر کامیڈین نے کہاکہ موٹر وے پر خاتون کے ساتھ زیادتی کا واقعہ انتہائی افسوسناک اور دل دہلا دینے والا ہے مجرموں کے خلاف سخت ترین کارروائی کرنی چاہئییہ واقعہ پنجاب اور موٹروے پولیس کیلئے لمحہ فکریہ ہے پنجاب پولیس عہدوں کی کشمکش کی بجائے فرائض کی بجا آوری کو مقدم رکھے ایم اے ٹھاکر کامیڈین نے مزید کہا کہ گھناؤنی حرکت کرنے والے سیاہ کردار قانون کی گرفت سے بچ نہ پائیںان درندہ صفت انسانوں کو قانون کے مطابق سزا دی جائے میری تمام پارلیمنٹیرینز سے گزارش ہے کہ خدارا ان درندوں کی سرعام پھانسی کے لئے قانون سازی کریں۔

Readers Comments (0)




Weboy

Free WordPress Themes