مہنگائی سرکار سے کچھ بھی نہیں سنبھل رہا، شیری رحمان   


کو شائع کی گئی۔ May 4, 2021    ·(TOTAL VIEWS 35)      No Comments

اسلام آباد (یواین پی) پیپلز پارٹی کی رہنما شیری رحمان نے کہا ہے کہ مہنگائی سرکار سے کچھ بھی نہیں سنبھل رہا۔ رمضان میں نہ عوام کو راشن مل رہا ہے نہ کورانا کی ویکسین، مل رہی ہے ۔ اپنے ایک بیان میں شیری رحمان نے کہا لوگ نہ پیٹرول خرید کرنے کی سکت رکھتے ہیں نا افطار کا سامان، شیری رحمان نے کہا زراعت کو تباہ کر کے پورے ملک میں خوراک کا بحران پیدا کیا گیا ہے انہوں نے کہا مشیروں/وزرائ کی فوج اب بے بس افسران پر غصہ نکال رہی ہے۔انہوں نے کہا کہ اس سال حکومت 5 بار تیل کی قیمتوں میں اضافہ کر چکی ہے ۔ انہوں نے کہا اگلے ماہ پھر عوام پر پیٹرول بم گرایا جائے گا، شیری رحمان نے کہا تیل بحران رپورٹ کے بعد حکومت میں کیوں خاموشی ہے۔

Readers Comments (0)




WordPress主题

WordPress主题