میاں نواز شریف کی طبیعت خراب، سروسز ہسپتال منتقل   


کو شائع کی گئی۔ October 22, 2019    ·(TOTAL VIEWS 31)      No Comments

لاہور: (یواین پی) سابق وزیراعظم اور مسلم لیگ ن کے قائد میاں محمد نواز شریف کی طبیعت خراب ہو گئی جسکے بعد نیب کی ٹیم انہیں علاج کے لیے سروسز ہسپتال لیکر پہنچ گئی۔نیب لاہور کا کہنا ہے کہ سابق وزیراعظم میاں محمد نواز شریف کو طبیعت کی خرابی کے باعث میڈیکل چیک اپ کیلئے ہسپتال منتقل کیا گیا ہے۔ ذرائع کے مطابق سابق وزیراعظم اور مسلم لیگ ن کے تاحیات قائد میاں محمد نواز شریف کو پلیٹس لائٹ کم ہونے کی وجہ سے انہیں سروسز ہسپتال منتقل کیا گیا ہے۔ اس دوران پولیس کی بھاری نفری بھی ہسپتال پہنچ گئی۔دوسری طرف اطلاع ملتے ہی مسلم لیگ ن کے کارکنوں نے ملتان روڈ پر احتجاج کیا، سڑک پر ٹائروں کو آگ لگا کر ملتان روڈ بلاک کی جبکہ شہباز شریف اور مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز کے شوہر کیپٹن (ر) صفدر نیب آفس پہنچ گئے۔سوشل میڈیا کی ویب سائٹ ٹویٹر پر ٹویٹ کرتے ہوئے نواز شریف کے ذاتی معالج ڈاکٹر عدنان کا کہنا تھا کہ سابق وزیراعظم اور مسلم لیگ ن کے تاحیات قائد نواز شریف میں پلیٹ لیٹس سیل کی کمی پائی گئی ہے۔

Readers Comments (0)




Premium WordPress Themes

Weboy