میرپور آزاد کشمیر: حلقہ ایل اے 3 میں ضمنی الیکشن کا معرکہ پی ٹی آئی نے جیت لیا   


کو شائع کی گئی۔ November 25, 2019    ·(TOTAL VIEWS 18)      No Comments

میرپور: (یواین پی) غیر سرکاری اور غیر حتمی نتائج کے مطابق تحریک انصاف کے بیرسٹر سلطان محمود نے حلقہ این اے 3 میں ہونے والے ضمنی الیکشن میں فتح حاصل کر لی ہے۔تمام 119 پولنگ سٹیشنز کے غیر حتمی اور غیر سرکاری نتائج کے مطابق تحریک انصاف کے بیرسٹر سلطان محمود 17 ہزار 617 ووٹ لے کر کامیاب رہے جبکہ مسلم لیگ (ن) کے صہیب سعید 14 ہزار 819 ووٹ لے سکے۔ضمنی الیکشن کیلئے قانون نافذ کرنے والے اداروں کی جانب سے سکیورٹی کے فول پروف انتظامات کیے گئے تھے۔ پولنگ سٹیشنز پر تقریباً 2700 پولیس اہلکار تعینات کیے گئے تھے۔بیرسٹر سلطان کی کامیابی کے بعد تحریک انصاف کی آزاد کشمیر قانون ساز اسمبلی میں نشستوں کی تعداد تین ہو گئی ہے۔ انتخابات سے قبل آزاد کشمیر ہائیکورٹ نے میرپور ضمنی انتخابات پر حکم امتناعی جاری کر دیا تھا جس پر سپریم کورٹ آف آزاد کشمیر نے نوٹس لیتے ہوئے انتخابات مقررہ تاریخ پر کرانے کا حکم جاری کیا۔میرپور ایل اے تین کا انتخابی حلقہ مسلم لیگ نواز کے سابق وزیر چودھری سعید کو عدالت کی جانب سے نا اہل قرار دیے جانے کے بعد خالی ہوا تھا۔

Readers Comments (0)




Weboy

WordPress Themes