میری پسندیدہ فلم جیری میگائر ہے پریانکا   


کو شائع کی گئی۔ September 27, 2020    ·(TOTAL VIEWS 422)      No Comments

ڈرائیونگ سے نفرت ،حیرت انگیز طور پر آملیٹ ہی بنا سکتی ہوں ،نک نام ”ممی “ہے
ممبئی(یو این پی ) ایک انٹرویو دیتے ہوئے اداکارہ پریانکا چوپڑا نے انکشاف کیا کہ انہوں نے جب اپنی پروفیشنل لائف کا آغاز کیا تو سب سے پہلے برف کھودنے کی نوکری کی تھی،یہ پیشہ میں نے اس لئے اختیار کیا کیونکہ میں چاہتی تھی کہ خود کو ایسا بناؤں کہ ہر کوئی مجھے دیکھ کر ٹھٹھر جائے جیسے لوگ سردی لگنے کی وجہ سے ٹھٹھرتے ہیں تاہم جلد ہی میں نے اس نوکری کو خیر باد کہہ دیا تھا۔انہوں نے کہا میں فلم میں اپنے سٹنٹ کیلئے کسی کا سہارا نہیں لیتی بلکہ خود ہی کرتی ہوں۔انہوں نے کہا میں بہت سخت مزاج ہوں اور دوسری طرف سپر جذباتی بھی ، انہوں نے کہا میں حیرت انگیز طور پر صرف آملیٹ ہی بنا سکتی ہوں اور اس کے سوا کچھ نہیں بنانا آتا،آزادی میری زندگی کا ایک اہم حصہ ہے ،صحت اور تعلیم کیلئے ”پریا نکا چوپڑا فاونڈیشن “کو تخلیق کر رہی ہوں تاکہ بچوں کو یکسر مواقع اور وسائل فراہم کر سکوں۔انہوں نے کہا میرا نک نام ”ممی “ہے ، ممی راجرز کے بعد میری والدہ نے مجھے یہ نام دیا جبکہ میری پسندیدہ فلم جیری میگائر ہے۔انہوں نے کہا میں ڈرائیونگ سے نفرت کرتی ہوں اور تقریبا 15 سال میں ایک بار بھی کار نہیں چلائی۔

Readers Comments (0)




Free WordPress Themes

WordPress Blog