میونسپل کمیٹی عبدالحکیم میں منعقدکھلی کچہری کا انعقاد،عوامی مسائل کے انبار   


کو شائع کی گئی۔ June 22, 2019    ·(TOTAL VIEWS 44)      No Comments

عبدالحکیم(یواین پی)میونسپل کمیٹی عبدالحکیم میں منعقدکھلی کچہری میں ڈی سی او خانیوال اشفاق احمد چوہدری،اے سی کبیروالہ روبینہ کوثراور ڈی ایس پی سرکل کبیر والہ وسیم سجاد نے عوام کے مسائل اور شکایات سنیں۔تفصیل کے مطابق گزشتہ روز جمعہ دوپہر تین بجے عبدالحکیم میںایک کھلی کچہری کا انعقاد کیا گیا جس میں ڈی ایس پی ضلع خانیوال اشفاق احمد ،اسسٹنٹ کمشنر تحصیل کبیر والہ روبینہ کوثر اور ڈی ایس پی سرکل کبیروالہ وسیم سجادنے عبدالحکیم و گرد و نواح سے آئے ہوئے لوگوں کی شکایات اور مسائل سنے ۔عبدالحکیم سے کثیر تعداد میں لوگوں نے کھلی کچہری میں شرکت کی اور اپنے مسائل اعلی آفسران کو درج کروائے۔
عبدالحکیم کے اہم مسائل میں ہسپتال میں سہولیات کا فقدان،گورنمنٹ ہائی سکول کی کرپشن کیس،حکومتی رقبہ پہ ناجائز قابضین،قبرستان کی چاردیواری،ریلوے روڈ کی بندش،ریلوے انڈر پاس کی تعمیر،کے علاوہ تھانہ عبدالحکیم کے چند پرچوں کے بارے بھی درج کروائے گئے۔اس کچہری میں عبدالحکیم کی سماجی،صحافتی،سیاسی حلقوں نے بھرپور شرکت کی اورڈی سی اواشفاق احمد کی جانب سے عبدالحکیم ہسپتال کو ایک ایمبولینس مہیا کرنے پہ شکریہ بھی ادا کیا۔
محترمہ بے نظیرشہید کی سالگرہ کے موقع پہ ایک تقریب کا اہتمام
عبدالحکیم(یواین پی) عبدالحکیم میں پاکستان پیپلز پارٹی کے عہدے دران نے سابقہ وزیر اعظم محترمہ بے نظیرشہید کی سالگرہ کے موقع پہ ایک تقریب کا اہتمام کیااور کیک کاٹا گیا۔اس تقریب کی صدارت چوہدری مقصود انجم صدر پی پی پی عبدالحکیم نے کی مہمان خصوصی حاجی طارق خلیل تھے۔مقررین نے اپنے خطابات محترمہ بے نظیر صاحبہ کے سیاسی زندگی کو خراج تحسین پیش کیا اورکہا کہ موجودہ حکومت ملک کو اندھیروں میں دھکیل رہی ہے غریب آدمی کی زندگی کو مشکل کیا جا رہا ہے مہنگائی میں روز بروز اضافہ ہو رہا ہے پیپلز پارٹی ہی عوام کی نمائندہ جماعت ہے جو ملک کو مسائل کے بحران سے نکال سکتی ہے اس موقع پہ دیگر کارکنان کے علاوہ امتیاز حیدر،اسجد کمبوہ،افضل نوناری،اقبال کاشف،احمد بھٹہ،حاشر شہزاد،ریاض احمد،عبدالجباراور اعجاز موجود تھے

Readers Comments (0)




Weboy

WordPress主题