میں نے مصباح سے مل کر اپنا نمبر سیٹ کرلیا ہےکپتان سرفراز احمد   


کو شائع کی گئی۔ September 15, 2019    ·(TOTAL VIEWS 26)      No Comments

کراچی (یواین پی) قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان سرفراز احمد کا کہنا ہے کہ ان کی مصباح الحق کے ساتھ اچھی ذہنی ہم آہنگی ہے اور مستقبل میں دونوں مل کر اچھی ٹیم منتخب کیا کریں گے۔ میں نے مصباح سے مل کر اپنا نمبر سیٹ کرلیا ہے اور اب اسی نمبر پر کھیلا کروں گا۔ نیوز کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کپتان سرفراز احمد کا کہنا تھا کہ سلیکشن میں پہلے بھی کپتان کی رائے شامل ہوتی تھی مصباح کے ساتھ مل کر بہترین فائنل الیون منتخب کیا کروں گا، مصباح سے مل کر اپنا نمبر سیٹ کرلیا ہے اور اب اسی نمبر پر کھیلوں گا، ان کے ساتھ ہم آہنگی ہے جو مستقبل میں کام آئے گیورلڈ کپ کے نتائج کے باوجود ان پر کپتانی سے متعلق دباﺅ نہیں تھا اور وہ جانتے تھے کہ جو بھی ہوگا اچھا ہی ہوگا، کپتان کتنے عرصے کیلئے ہونا چاہیے یہ فیصلہ بورڈ کا ہوتا ہے، بورڈ اور میرے درمیان رابطے ہیں، کپتان اور بورڈ کے درمیان رابطے رہیں تو بہت سی چیزیں کلیئر ہوجاتی ہیں ۔ٹیسٹ ٹیم کی کپتانی کے حوالے سے پوچھے گئے سوال پر سرفراز احمد کا کہنا تھا پی سی بی بہتر سمجھتا ہے کہ ٹیسٹ ٹیم کا کپتان کس کو بنایا جائے۔بابر اعظم کو نائب کپتان بنائے جانے کے فیصلے پر اظہار خیال کرتے ہوئے کپتان سرفراز احمد نے کہا کہ بابر اعظم سلپ میں فیلڈنگ کرتے ہیں اس لیے اسے گروم کرنے میں آسانی ہوگی۔

Readers Comments (0)




WordPress主题

WordPress Blog