نئی پنجابی فلم ”رانی ماں “ کی ایڈیٹنگ کا کام جاری ہے شرافت ظریف   


کو شائع کی گئی۔ July 15, 2020    ·(TOTAL VIEWS 44)      No Comments

میرا کریکٹر چھیماکنجر کا ہے جو شائقین کو مدتوں یاد رہے گا اداکار کی گفتگو
لاہور(یواین پی) میری آنے والی نئی پنجابی فلم ”رانی ماں “ کی ایڈیٹنگ کا کام جاری ہے اس فلم میں میرا کریکٹر ”چھیماکنجر“کاہے جوکہ منفرد اور انوکھارول ہے یہ کریکٹرمیں نے بڑی محنت اور لگن کے ساتھ کیامجھے یقین ہے کہ شائقین فلم میرے اس کریکٹر کو مدتوں یاد رکھیں گے فلم کے مصنف،فلم ساز اور ہدایت کار قاسم شاکر ہیں ان خیالات کا اظہارمعروف اداکار شرافت ظریف نے یواین پی سے ایک ملاقات کے دوران کیا انہوں نے مزید بتایا کہ میری آنے والی پنجابی فلم ”رانی ماں “روٹھے ہوئے شائقین فلم کو سینماﺅں کی طرف پھر سے راغب کر دے گی کیونکہ اس فلم کی کہانی روایتی کہانیوں سے ہٹ کر منفرد اور اچھوتی ہے میری اس فلم سے بہت سی امیدیں وابستہ ہیں ۔

Readers Comments (0)




WordPress主题

Weboy