نئے سال کی آمد پر عوام کو مہنگائی کا تحفہ، پیٹرول اور ایل پی جی مہنگی کر دی گئی   


کو شائع کی گئی۔ January 1, 2020    ·(TOTAL VIEWS 105)      No Comments

اسلام آباد: (یواین پی) وفاقی حکومت نے عوام پر مہنگائی کا بڑا بم گراتے ہوئے نئے سال کے پہلے ہی دن پٹرول کی قیمت میں 2 روپے 61 پیسے فی لٹر اضافہ کر دیا ہے جبکہ 25 روپے فی کلو اضافے کیساتھ ایل پی جی کا گھریلو سلنڈر 278 روپے مہنگا ہو گیا ہے۔ آئل اینڈ ریگولیٹری اتھارٹی کی جانب سے جاری نوٹی فیکیشن کے مطابق ہائی سپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 2 روپے 25 پیسے، لائٹ ڈیزل کی قیمت میں 2 روپے 8 پیسے اور مٹی کے تیل کی قیمت میں 3 روپے 10 پیسے فی لٹر اضافہ کر دیا گیا ہے۔یاد رہے کہ آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) کی جانب سے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 3 روپے 10 پیسے فی لیٹر تک اضافے کی سمری وزارت خزانہ کو ارسال کی گئی تھی۔اوگرا کی جانب سے ارسال کی گئی سمری میں لائٹ ڈیزل آئل کی قیمت میں 2 روپے 8 پیسے فی لیٹر اضافے کی تجویز دی گئی تھی۔ اس کے علاوہ مٹی کے تیل کی قیمت میں 3 روپے 10 پیسے فی لیٹر، ہائی سپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 2 روپے 25 پیسے فی لیٹر اور پٹرول کی قیمت میں 2 روپے 61 پیسے فی لیٹر اضافے کی تجویز دی گئی تھی۔

Readers Comments (0)




WordPress Blog

Free WordPress Theme