نئے ڈی جی آئی ایس پی آر کے نام سے ٹویٹر پر جعلی اکاؤنٹس کی بھرمار   


کو شائع کی گئی۔ January 17, 2020    ·(TOTAL VIEWS 25)      No Comments

راولپنڈی(یواین پی) نئے ڈی جی آئی ایس پی آر میجرجنرل بابر افتخار کے نام سے ٹویٹر پر جعلی اکاؤنٹس کی بھرمار۔ تفصیلات کے مطابق سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر میجرجنرل بابر افتخارکے نام سے 40 سے زائد جعلی اکاؤنٹس بنائے جاچکے ہیں، ان میں سے کچھ اکاؤنٹس تو ایسے ہیں جن کے فالوورز کی تعداد 10 ہزار تک پہنچ گئی ہے۔ٹویٹر صارفین کی جانب سے جعلی اکاؤنٹس بنانے کا سلسلہ جاری ہے۔واضح رہے کہ پاکستان فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے ڈائریکٹر جنرل (ڈی جی) آئی ایس پی آر کے عہدے پر میجر جنرل آصف غفور کی جگہ میجر جنرل بابر افتخار کو تعینات کردیا گیا ہےجبکہ میجر جنرل آصف غفور کا تبادلہ کرکے انہیں جی او سی 40 ڈویژن (اوکاڑہ) تعینات کردیا گیا ہے. سبکدوش ہونے والے میجر جنرل آصف غفور نے 1988 میں پاکستان فوج میں کمیشن حاصل کیا تھا اور انہیں 15 دسمبر 2016 کو ڈی جی آئی ایس پی آر کے عہدے پر تعینات کیا گیا تھا وہ اب اوکاڑہ میں پاکستان فوج کی 40 ویں انفنٹری ڈویژن کے جنرل آفیسر کمانڈنگ (جی سی او) کی ذمہ داریاں سنبھالیں گے. گذشتہ ایک دہائی میں آئی ایس پی آر نے اپنی پوزیشن کو خاصا مستحکم کیا ہے خصوصاً میجر جنرل آصف غفور بحیثیت ترجمان فوج اکثروبیشتر خبروں کی زینت رہے وہ وزیراعظم کے ساتھ متعدد ملاقاتوں میں بھی نظر آئے اس کے علاوہ ہر پریس کانفرنس میں وہ ملک کو درپیش ’ففتھ جنریشن واراور میڈیا کا ذکر کرتے رہے. میجر جنرل غفور آرٹلری رجمنٹ سے تعلق رکھتے ہیں اور انہیں آپریشنر کا وسیع تجربہ حاصل ہے جبکہ وہ آپریشن المیزان میں ایک یونٹ کی کمانڈ بھی کرچکے ہیں.وہ ملٹری آپریشنز ڈائریکٹوریٹ میں بھی خدمات انجام دے چکے ہیں جبکہ قومی ایکشن پلان (نیپ) کی تکمیل میں بھی شامل رہے ہیں‘ نئے ڈی جی آئی ایس پی آرمیجر جنرل بابر افتخار اس سے قبل آرمر ڈویژن کے جنرل آفیسر کمانڈنگ (جی او سی) 1 کے عہدے پر فرائض انجام دے رہے تھے.

Readers Comments (0)




Free WordPress Themes

WordPress Blog