ناقص کارکردگی پر حکومت میں شامل ٹیکنو کریٹس کوتبدیل کردیا جائے گا ، عمر سرفراز چیمہ   


کو شائع کی گئی۔ September 11, 2019    ·(TOTAL VIEWS 24)      No Comments

اسلام آباد (یواین پی) تحریک انصاف کے رہنما عمر سرفراز چیمہ نے کہاہے کہ حکومت میں شامل ٹیکنو کریٹس پاکستان کے شہری ہیں اور ان کی جانب سے ماضی میں کارکردگی دکھائی گئی ہے ، اگر کوئی ٹھیک کارکردگی نہ دکھائے گا تو اس کو تبدیل کیا جائے گا ۔عمرسرفراز چیمہ نے کہا کہ یہ چیز پہلے سے ہی نظر آرہی تھی کہ تاریخ کی بدترین معاشی مشکلات کا سامنا کرنا پڑے گا ، یہ ہم نے پہلے دن سے ہی کہا تھا کہ مشکل صورتحال سے نکلنے کیلئے کڑے وقت سے گزرنا پڑے گا ، پہلی حکومتیں سارے خسارے چھوڑ کرگئیں ۔ان کا کہنا تھا کہ دس سال میں جو ہزاروں ارب کے قرضے چڑھائے گئے ، پچھلی تیس چالیس سال میں جوکچھ کیا گیا ہے اس کی وجہ سے جو ملک کی آمدن ہے اس کا نوے فیصد ماضی کے لئے ہوئے قرضوں کوادا کرنے میں جارہا ہے ۔ انہوں نے کہا سیاسی قیادت کا ایک ایجنڈا ہوتاہے ، حکومت میں شامل ٹیکنو کریٹس پاکستان کے شہری ہیں اور ان کی جانب سے ماضی میں کارکردگی دکھائی گئی ہے ۔ اگر کوئی ٹھیک کارکردگی نہ دکھائے گا تو اس کو تبدیل کیا جائے گا ۔

Readers Comments (0)




Weboy

Weboy