میوزک کی دنیا سے دور رہنے کے بعد دوبارہ موسیقی کی دنیا میں لوٹ آیا ہوں صابر علی خان   


کو شائع کی گئی۔ November 19, 2018    ·(TOTAL VIEWS 145)      No Comments

عطاء اللہ خان کے ساتھ زندگی کے 38سال گزرے اور 250 کے قریب ان کے بہترین گیتوں کی موسیقی دی 
لاہور ( زکیر احمد بھٹی) کچھ عرصہ میوزک کی دنیا سے دور رہنے کے بعد دوبارہ موسیقی کی دنیا میں لوٹ آیا ہوں میں شکر گزر ہوں اپنے چاہنے والوں کا جنھوں نے مجھے میوزک کی دنیا میں واپسی پر خوش آمدید کہا مجھے آج بھی وہ وقت یادآتا ہے جب میں نے میوزک کی دنیا میں پہلا قدم رکھا تھا میں نے میڈم نور جہاں، عطاء اللہ خان عیسی خیلوی ، اکرم راہی اور بہت بڑے بڑے گلوکاروں کے ساتھ کام کیا ان خیالات کا اظہار نامور موسیقار کمپوزر عالمی شہرت یافتہ صابر علی خاں نے کیاانہوں نے مزید کہا کہ لالہ عطاء اللہ خان کے یہ گیت’’ وے بول سانول نہ رولیں سانوں‘‘،’’اوٹھاں والے ٹر جانڑ گے‘‘،’’ساڈی زندگی نوں روگ لان والیا ‘‘بے حد مقبول ہوئے عطاء اللہ خان کے ساتھ زندگی کے 38سال گزرے ہیں اور 250 کے قریب ان کے بہترین گیتوں کی موسیقی دی ہے جو آج بھی مقبول عام ہیں۔میڈم نور جہاں صاحبہ کے تقریباً12 گانوں کی موسیقی اور کمپوز کیے اسکے علاوہ لاتعداد فلموں کی موسیقی بھی ترتیب دی ہے

Readers Comments (0)




Free WordPress Theme

WordPress Themes