نامور کامیڈین لیجنڈ اداکار لہری کی چھٹی برسی 13ستمبرکو منائی جائے گی   


کو شائع کی گئی۔ September 11, 2018    ·(TOTAL VIEWS 59)      No Comments

جہانیاں (یواین پی) کامیڈی کی دنیا میں انفرادیت رکھنے والے نامور کامیڈین لیجنڈ اداکار لہری کی چھٹی برسی تیرہ ستمبر بروز جمعرات کو منائی جائے گی۔ سفیر اللہ المعروف لہری نے فلمی کیریئر کا آغاز 50کی دہائی میں کیا جو 30سال تک جاری رہا۔انہوں نے تین سو سے زائد فلموں میں کام کیا،مزاحیہ اداکاری میں بھی منفرد انداز کے مالک رہے۔اداکار لہری نے نگار فلمی ایوارڈ سمیت درجنوں ایوارڈ حاصل کیے، ان کی آخری فلم دھنک 1986ء میں ریلیز ہوئی۔ اداکار لہری فلمی صنعت کے بزرگ ترین فن کار تھے، ان کی یہ پہلی فلم 1956ء کے اوائل میں نمائش کے لیے پیش کردی گئی۔انہوں نے انسان بدلتا ہے، رات کے راہی،فیصلہ، جوکر، آگ،تم ملے پیار ملا، بہادر، نوکر، بہاریں پھر بھی آئیں گی، افشاں اور رم جھم سمیت کم و بیش تین سوفلموں میں کام کیا۔ لہری پر سب سے پہلے 1985ء میں بیرون ملک فلم کی شوٹنگ کے دوران فالج کا اٹیک ہوا، پھر قوت بینائی میں کمی آنے لگی، اس طرح وہ فلمی دنیا سے آہستہ آہستہ کنارہ کش ہوتے چلے گئے۔ان کی زندگی کے آخری ایام میں اداکار معین اختر نے ان کی بڑی دیکھ بھال کی۔لہری 13ستمبر 2012ء کو کراچی میں وفات پا گئے

Readers Comments (0)




Free WordPress Theme

Free WordPress Themes