نواب آف جونا گڑھ نے ہندوستان کا مکروہ چہرہ بے نقاب کر دیا   


کو شائع کی گئی۔ October 1, 2020    ·(TOTAL VIEWS 32)      No Comments

نئی دہلی: (یواین پی) نواب آف جونا گڑھ نے ہندوستان کا مکروہ چہرہ بے نقاب کرتے ہوئے کہا کہ بھارت دراصل منافقانہ، دوہرے معیار، اقلیتوں اور بنیادی حقوق کی پامالی کا نام ہے۔تفصیلات کے مطابق نواب آف جونا گڑھ نے تقسیم ہندوستان کی دَردناک داستان دُنیا کے سامنے رکھ دی۔ بھارت کے ایک ہی واقعے پر 2متضاد چہرے سامنے آ گئے۔27اکتوبر1947ء مہاراجہ کی سازش پر نام نہاد الحاق کو بُنیاد بنا کر کشمیر پر فوج کشی کر کے قبضہ کر لیا۔ صرف 13 دن بعد 9 نومبر1947ء کو نواب آف جونا گڑھ کے پاکستان سے الحاق کے جواب میں جونا گڑھ پر فوج کشی کی اور قبضہ کر لیا۔نواب آب جونا گڑھ کا کہنا تھا کہ ریاست جونا گڑھ کا پاکستان سے الحاق، جونا گڑھ سٹیٹ کونسل کی منظوری سے ہو ا تھا۔ بھارت نے اس قانونی الحاق کو بندوقوں کی طاقت سے روند ڈالا۔انہوں نے کہا کہ بھارت نے نہ صرف الحاق کو روندا بلکہ بندوقوں کے سائے میں نام نہاد ریفرنڈم بھی کروا ڈالا۔ لیکن بھارتی فوج کی طاقت کے زور پر مطلوبہ ہدف حاصل کیا۔ اگر بھارت ریفرنڈم کا اتنا ہی دلدادہ ہے تو کشمیر میں اقوامِ متحدہ کی قراردادوں کے مطابق ریفرنڈم کر ائے۔

Readers Comments (0)




Premium WordPress Themes

Free WordPress Theme