نوازشریف اورچوہدری نثار کا ایک دوسرے سے ملاقات کرنے سے انکار   


کو شائع کی گئی۔ February 12, 2020    ·(TOTAL VIEWS 54)      No Comments

لندن (یواین پی) سابق وزیر اعظم نوازشریف اورسابق وزیر داخلہ چوہدری نثار کا ایک دوسرے سے ملاقات کرنے سے صاف انکار کر دیا ۔ تفصیلات کے مطابق نجی چینل کی رپورٹ کے مطابق چوہدری نثار دو ہفتے کے دورے پر لندن پہنچ گئے ہیں ۔ذرائع کا کہنا ہے کہ نوازشریف اور چوہدری نثار کے مشترکہ دوستوں نے ان دونوں کی ملاقات کرانی چاہی تو نوازشریف نے انکار کردیا۔اس معاملے پر سابق وزیر خزانہ اسحاق ڈار اور سابق وزیرا علیٰ پنجاب شہبا زشریف سے بھی رابطہ کیا گیا تاہم انہوں نے معاملے پر تبصرہ کرنے سے گریز کیا۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ نواز شریف کا موقف ہے چوہدری نثار سے ملاقات کا مطلب اپنی قریبی دوستوں کو دھوکا دینا ہے جس طرح چوہدری نثار نے مجھے دیا ۔ دوسری جانب چوہدری نثار نے بھی نوازشریف سے ملاقات کا امکان خارج کردیا۔ان کا کہنا تھا کہ میں خود اپنا علاج کرانے آیا ہوں۔ میرا دورہ نجی ہے‘ کسی قسم کے سیاسی مقاصد نہیں۔

Readers Comments (0)




Premium WordPress Themes

Free WordPress Theme