نواز شریف کا لندن میں طبی معائنہ، گائز ہاسپٹل آمد، مختلف ٹیسٹ کیے گئے   


کو شائع کی گئی۔ November 21, 2019    ·(TOTAL VIEWS 27)      No Comments

لندن: (یواین پی) سابق وزیراعظم میاں محمد نواز شریف اپنے میڈیکل چیک اپ کیلئے لندن کے معروف گائز اینڈ تھامس ہاسپٹل پہنچے۔ ڈاکٹر عدنان کے مطابق ان کے علاج اور ورک اپ پلان کو جاری علاج کے تناظر میں فائنل کیا جا رہا ہے۔ ذرائع کے مطابق سابق وزیراعظم کے فرزند حسن نواز، حسین نواز اور ان کے ذاتی معالج ڈاکٹر عدنان بھی ان کے ہمراہ تھے۔ لندن کے گائز اینڈ تھامس ہاسپٹل میں ان کے خون، گردوں اور دل کے ٹیسٹ لئے گئے۔ ڈاکٹر عدنان کے مطابق نوازشریف کی طبیعت پہلے سے کچھ بہتر ہے۔ رپورٹس آنے کے بعد اس کا فیصلہ کیا جائے گا کہ میاں نواز شریف کو علاج کیلئے امریکا منتقل کیا جائے یا نہیں۔شہباز شریف نے میڈیا سے گفتگو میں کہا تھا کہ قوم کی دعاؤں کے باعث نواز شریف لندن پہنچے ہیں۔ حسین نواز نے کہا کہ سیاسی بات نہیں کریں گے، پہلی ترجیح نواز شریف کا علاج ہے، اللہ تعالیٰ انھیں صحت دے۔

Readers Comments (0)




WordPress主题

Free WordPress Themes