نوشہروفیروز،تیزرفتار کار کی ٹکر سے ایک شخص جان بحق دو زخمی   


کو شائع کی گئی۔ October 18, 2020    ·(TOTAL VIEWS 23)      No Comments

 

نوشہرو فیروز(یواین پی)مورو کے قریب قومی شاہراہ پر المدینہ پیٹرول کے سامنے تیز رفتار کار کی ٹکر سے دو نوجوان معشوق علی سوہو اور غلام مرتظیٰ سوہو شدید زخمی ہوگئے جبکہ معشوق علی سوہو زخموں کی تاب نالاتے ہوئے موقع پر ہی جانبحق ہوگیا موٹر وے پولیس نے جائے حادثہ پر پہنچ کر زخمی اور جانبحق ہونے نوجوان کو تعلقہ اسپتال مورو پہنچایا جہاں زخمی کو ابتدائی طبعی امداد دینے کے بعد تشویشناک حالت میں نواب شاہ منتقل کردیا گیا ہے جانبحق ہونے والے معشوق سوہو کے ورثہ بڑی تعداد میں اسپتال پہنچ گئے ڈاکٹروں نے ضروری کاروائی کے بعد لاش ورثہ کے حوالے کردی نوجوان کی لاش مورو کے محلہ امام بارگاہ انکے گھر پہنچنے پر گھر کہرام مچ گیا یار رہے کہ موٹرسائیکل سواروں کو روندنے والی کار کا ڈرائیور کار نمبر بی ایچ وی 514 سمیت موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا تھا جس پر مورو پولیس نے ضلع بھر میں ناکہ بندی کروادی تھی جس پر کار ڈرائیور کار کو چھوڑ کر فرار ہوگیا کار سے ملنے والے کاغزات اور سامان سے اندازہ ہوتا ہے کہ کار میں فیملی سوار تھی کار ایم عثمان نامی شخص کے نام سے رجسٹرڈ ہے

Readers Comments (0)




Free WordPress Theme

Free WordPress Themes