نوشہروفیروز، بس اسٹاپ کے قریب سے نوجوان کی نعش برآمد   


کو شائع کی گئی۔ April 4, 2020    ·(TOTAL VIEWS 97)      No Comments

نوشہروفیروز(یواین پی)مختلف حادثات واقعات میں ایک نوجوان جان کی بازی ہارا گیا نوسر باز نے سرکاری ٹیچر کو چالیس ہزار سے محروم کردیا۔تفصلات کے مطابق محراب پور میں بس اسٹاپ کے قریب سے نوجوان کی نعش برآمد ہوئی۔پولیس کو اطلاع ملتے ہی کاروائی کرتے ہوئے نوجوان کی نعش ضروری کارروائی کیلئے تعلقہ اسپتال منتقل کی گئی۔پولیس نے بتایا کہ نامعلوم نوجوان ہیروئن کے اضافی استعمال پر جان کی بازی ہارا گیا ہے۔اس موقع پر ایس ایچ او محرابپور نے کیا کہ منشیات فروخت کرنے والوں کے خلاف سختی سے عمل پیرا ہے ایسے دشمن عناصر رعایت کے مستحق نہیں ہے جبکہ دوسری جانب کنڈیارو میں نوسر باز نے سرکاری ٹیچر کو چالیس ہزار سے محروم کردیا استاد نثار راجپر نے اے ٹی ایم سے اپنی تنخواہ نکلوائی تھی پولیس نے مقدمہ درج کرکے تفشیش شروع کردی ہے۔
محرابپور میں راشن نہ ملنے پر یومیہ اجرت کرنے والے کااحتجاجی مظاہرہ
نوشہروفیروز(یواین پی) نوشہروفیروز کے شہر محرابپور میں راشن نہ ملنے پر یومیہ اجرت کرنے والے جیالوں کا بچوں کے ہمراہ احتجاجی مظاہرہ کیا گیا۔احتجاج کی قیادت سید عابدشاہ, سید قاصد رضا, سید مسرت و دیگر نے کی احتجاجی مظاہرین کا کہنا تھا کہ ہمیشہ پیپلز پارٹی کو ووٹ دیئے مگر قیادت ہمیں راشن تک دینے سے قاصر ہیں۔ لاک ڈاو¿ن کو دوہفتوں سے زیادہ وقت گزرگیا مگر کوئی ہمیں راشن پہنچانے نہیں آیایومہ اجرت کرتے تھے اب راشن نہ ملنے کی وجہ سے بچے فاقہ کشی پر مجبور ہیں احتجاجی مظاہرین کا مزید کہنا تھا کہ معلوم ہے کہ 144کا نفاذ ہے مگر راشن نہ ہونے کے باعث احتجاج پر مجبور ہیں۔خدارا ہم پر رحیم کیا جائے اور حکومت سندھ سے اپیل کرتے ہے کہ یہ چیز ضرورت مند اور حق دار کو ملنی چائیے۔

Readers Comments (0)




WordPress Blog

WordPress Blog