نوشہروفیروز ،کارو کاری کے الزام میںنوجوان قتل جبکہ شوہر کی فائرنگ سے بیوی جانبحق   


کو شائع کی گئی۔ September 25, 2019    ·(TOTAL VIEWS 87)      No Comments

نوشہروفیروز(یواین پی)محراب پور کے قریب خانواھن میں میں کارو کاری کے الزام میںنوجوان بیدردی سے قتل جبکہ اسی الزام میں شوہر نے فائرنگ کرکے بیوی کو قتل کردیاتفصیلات کے مطابق محراب پور کے قریب خانواھن میں کیلے کے باغ سے نوجوان بشارت ولد غلام شبیر سولنگی کی تشدد شدہ لاش ملی ہے پوسٹ مارٹم کرنے والے ڈاکٹر کے مطابق نوجوان کو تیز دھار آلے سے ذیبح کیا گیا ہے تاہم حتمی رپورٹ آنے کے بعد ہی اصل وجہ معلوم ہوگی جبکہ اس نوجوان سے کارو کاری کے الزام میں ہنگورجہ کے قریب گاوں دودل خان سولنگی میں نجف الدین سولنگی نے ساتھی کی مدد سے اپنی نوجوان بیوی انور خاتون کو پسٹل سے فائرنگ کرکے قتل کردیا اور موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا کارو کاری میں قتل ہونے نوجوان بشارت کے چچا سراج احمد سولنگی نے بتایا کہ میرے بھتیجے کو سراج سولنگی نے کارو کاری کے الزام میں ناحق قتل کیا ہے قتل کی اس دوھری واردات میں نا نوشہروفیروز اور ناہی خیرپور پولیس نے کوئی کاروائی کی ناہی ملزمان کو گرفتار کیا۔

Readers Comments (0)




WordPress Themes

Free WordPress Themes