نیب نے مردے کو نوٹس بھیج کر طلب کرلیا   


کو شائع کی گئی۔ March 2, 2020    ·(TOTAL VIEWS 107)      No Comments

سکھر (یواین پی ) نیب نے مردے کو نوٹس بھیج کر طلب کرلیا۔ تفصیلات کے مطابق سکھر میں احتساب بیورہ نے خورشید شاہ کے مرحوم بھائی علی شاہ نواز کو طلبی کا نوٹس جاری کر دیا۔ نوٹس میں کہا گیا ہے کہ رہنما پیپلزپارٹی اور رکن قومی اسمبلی خورشید شاہ پر جاری بدعنوانی کیس میں علی شاہ نواز 3 مار چ کو نیب میں حاضر ہو۔ تاہم نیب اس بات سے لاعلم ہے کہ کہ رہنما پیپلزپارٹی خورشید شاہ کے بھائی علی شاہ نواز 8 سال قبل اس دنیا سے رخصت ہو چکے ہیں۔یہ بات بھی قابل غور رہے کہ 22 دسمبر 2019 کو نیب نے خورشید شاہ کیس میں ان کی بیگمات، بیٹے، بھتیجے اور دوست کو بھی ریفرنس میں شامل کیا ۔ نیب نے خورشید شاہ کیخلاف ایک ارب 23 کروڑ روپے سے زائد کا ریفرنس دائر کردیا، ریفرنس میں خورشید شاہ کیساتھ انکی بیگمات ناز بی بی اور طلعت بی بی بھی شامل ہیں۔

Readers Comments (0)




WordPress Blog

Weboy