نیب نے ن لیگ کے رہنما کامران مائیکل کو گرفتار کر لیا   


کو شائع کی گئی۔ February 9, 2019    ·(TOTAL VIEWS 47)      No Comments

اسلام آباد: (یواین پی) قومی احتساب بیورو (نیب) نے ن لیگ کے رہنما اور سابق وفاقی وزیر کامران مائیکل کو گرفتار کر لیا ہے۔ذرائع کے مطابق مسلم لیگ ن کے رہنما کامران مائیکل کو لاہور سے گرفتار کیا گیا ہے۔ ان پر آمدن سے زائد اثاثے بنانے کا الزام ہے۔ کامران مائیکل پر بحثیت وفاقی وزیر اختیارات کے غلط استعمال کا الزام ہے۔کامران مائیکل پرانے مسلم لیگی کارکن ہیں، وہ 2002ء میں وہ پنجاب اسمبلی کے رکن منتخب ہوئے۔ بعد ازاں ن لیگ کی نامزدگی سے وہ رکن صوبائی اسمبلی اور صوبائی وزیرِ خزانہ پنجاب رہے2011ء میں پنجاب کا سالانہ بجٹ بھی انہوں نے ہی پیش کیا۔ 2012ء میں انہوں نے پنجاب سے مسلم لیگ کے نامزد اقلیتی سینیٹر کی حیثیت سے حلف اٹھایا اور بعد ازاں جون 2013ء میں انہوں نے وفاقی وزیر برائے پورٹس اینڈ شپنگ کی ذمہ داری سنبھالی۔

Readers Comments (0)




WordPress Themes

Premium WordPress Themes