نیشنل ہائی وے پر بھریا سٹی کے قریب ٹانک کے رہائشی 33 سالہ جوان کی لاش ملی   


کو شائع کی گئی۔ August 28, 2019    ·(TOTAL VIEWS 125)      No Comments

نوشہروفیرز (یواین پی)نیشنل ہائی وے پر بھریا سٹی کے قریب ٹانک کے رہائشی 33 سالہ جوان کی لاش ملی ہےتفصیلات کے مطابق نیشنل ہائی وے پر بھریا سٹی کے گاوں کوڑا میمن اسٹاپ کے قریب ایک 33 ,جوان کی لاش ملی جس کی اطلاع مقامی لوگوں نے موٹروے پولیس کو دی جس پر موٹروے پولیس نے موقع پر پہنچ کر لاش کو رورل ہیلتھ سینٹر بھریا سٹی پہنچایا جہاں متوقی کی جیب سے ملنے شناختی کارڈ اس کی شناخت انعام اللہ ولد محمداسلم کے نام سے ہوئی ہے جوکہ ٹانک شہر محلہ شیخاں والا کا رہائشی بتایا جاتا ہے پولیس کے مطابق متوقی کسی ٹرک ٹرالر کا کلینر یا ڈرائیور ہوسکتا ہے جو ٹرک کی چھت پر نیند میں گر کر جانبحق ہوگیا ہے مزید تحقیقات کررہے ہیں کہ آیا موت حادثاتی ہے یا قتل ہے۔

Readers Comments (0)




Free WordPress Themes

Premium WordPress Themes