ن لیگی امیدوار کی حمایت کرنے پر پرویز خٹک کے بھائی صوبائی کابینہ سے فارغ   


کو شائع کی گئی۔ February 21, 2021    ·(TOTAL VIEWS 34)      No Comments

پشاور(یواین پی )ضمنی انتخابات میں مسلم لیگ (ن) کے امیدوار کے ساتھ تعاون کرنے پر وزیردفاع پرویز خٹک کے بھائی کو صوبائی کابینہ سے فارغ کردیا گیا۔ صوبائی اسمبلی کے حلقہ پی کے 63 کے ضمنی انتخابات میں مسلم لیگ (ن) کے امیدوار کی حمایت کرنے پر وزیردفاع پرویز خٹک کے بھائی صوبائی وزیر لیاقت خٹک کو کابینہ سے فارغ کردیا گیا ہے، اس حوالے سے باضابطہ نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا گیا ہے۔نوٹیفکیشن کے مطابق وزیراعظم عمران خان کی منظوری کے بعد پارٹی قواعد اور ڈسپلن کی خلاف ورزی پر وزیراعلٰی خیبرپختون خواہ محمود خان نے سخت نوٹس لیتے ہوئے پی کے 63 الیکشن میں اپوزیشن کے امیدوار کی مدد کرنے پر صوبائی وزیر لیاقت خٹک کو کابینہ سے فارغ کردیا ہے۔صوبائی معاون خصوصی اطلاعات کامران بنگش نے اس حوالے سے کہا ہے کہ اپنے ہی گراتے ہیں نشمین پر بجلیاں،نوشہرہ ضمنی انتخابات میں صوبائی وزیر لیاقت خٹک نے مسلم لیگ(ن) کے امیدوار کو سپورٹ کیا، وزیراعلیٰ محمودخان نے رپورٹ طلب کی تو واضح ہوا کہ لیاقت خٹک اور ان کے خاندان نے پاکستان تحریک انصاف کے امیدوار کے خلاف کام کیا، جس پر وزیراعلیٰ نے وزیراعظم سے مشاورت کی اوران کی منظوری سے لیاقت خٹک کو وزارت سے فارغ کردیا۔واضح رہے کہ گزشتہ روز پی کے 63 میں ہونے والے ضمنی انتخاب میں مسلم لیگ (ن) کے امیدوار اختیار ولی نے کامیابی سمیٹی تھی، پارٹی قیادت نے ضمنی انتخاب میں لیاقت خٹک کی جانب سے مسلم لیگ ن کے امیدوارکی حمایت کا نوٹس لیا تھا۔

Readers Comments (0)




WordPress Themes

Weboy