ن لیگ خود ’’بے نقاب ‘‘ہوچکی اسکی دھمکیاں بے وقوفی کے سواکچھ نہیں،چوہدری سرور   


کو شائع کی گئی۔ May 18, 2018    ·(TOTAL VIEWS 28)      No Comments

لاہور(یواین پی) تحر یک انصاف کور کمیٹی کے رکن وسینیٹر چوہدری محمدسرور نے کہا ہے کہ (ن) لیگ خود ’’بے نقاب ‘‘ہوچکی اسکی دھمکیاں بے وقوفی کے سواکچھ نہیں ‘محاذآرائی اور ٹکراؤکی سیاست (ن) لیگ کو تباہ وبرباد کر رہی ہے ‘چےئر مین نیب کیخلاف حکومتی اقدامات جمہوریت کی نفی اور اداروں کو کمزور کر نے کی سازش ہے جسکے خلاف پوری قوم آواز بلند کر رہی ہے ‘آنیوالی حکومت تحر یک انصاف کی ہوگی اور عمران خان کو وزیر اعظم بننے سے دنیا کی کوئی طاقت نہیں روک سکتی کیونکہ قوم تبدیلی کے حق میں فیصلہ سنا چکے ہیں ۔ پارٹی دفتر میں مختلف علاقوں سے آنیوالے دفود سے گفتگو کر رہے تھے جبکہ اس موقعہ پر تحر یک انصاف کے مر کزی سیکرٹری پبلسٹی وسیم چوہدری سمیت دیگر بھی موجود تھے تحر یک انصاف کور کمیٹی کے رکن وسینیٹر چوہدری محمدسرور نے کہاکہ (ن) لیگی قیادت بھارت کے حق میں باتیں کر نے کے بعد اب پاکستان کے اداروں کو دھمکیاں دے رہے ہیں مگر ان کے تمام عزائم ناکام ہوں گے اوراس میں کوئی شک نہیں کہ عوام اب ملک دشمنوں کو ہر محاذپر نشانہ عبر ت بنادیں گے ۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان میں پار لیمنٹ اور جمہوریت تب ہی مضبوط ہوگی جبکہ ملک میں سیاستدان اقتدار میں آکر اپنی جیب بھر نے کی بجائے ملک اور قوم کی خدمت کر یں گے مگر بدقسمتی سے قیام پاکستان کے بعدسے اقتدار میں آنیوالوں نے ملک میں لوٹ مار کے سواکچھ نہیں کیا جسکی وجہ سے آج جمہوریت اور پار لیمنٹ کمزور ہے ۔ انہوں نے کہا کہ (ن) لیگ والے اپنی کر پشن بچانے کیلئے سپر یم کورٹ اورنیب کو آنکھیں دکھا رہے ہیں اور وہ اب نیب کے خاتمے کیلئے کوشش کر رہے ہیں اور اسکے لیے پار لیمنٹ کو استعمال کر نے کا منصوبہ بنایا جارہا ہے مگر تحر یک انصا ف انکو کسی صورت کامیاب نہیں ہونے دیں گی ۔ 

Readers Comments (0)




Premium WordPress Themes

WordPress Blog