وائس ایڈمرل محمد امجد خان نیازی کو پاک بحریہ کا سربراہ تعینات کرنے کی منظوری   


کو شائع کی گئی۔ October 1, 2020    ·(TOTAL VIEWS 36)      No Comments

اسلام آباد: (یواین پی) صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے وزیراعظم کی ایڈوائس پر وائس ایڈمرل محمد امجد خان نیازی کو پاک بحریہ کا سربراہ تعینات کرنے کی منظوری دیدی ہے۔وائس ایڈمرل محمد امجد خان نیازی آئندہ ماہ 7 اکتوبر کو پاک بحریہ کے سربراہ کا عہدہ سنبھالیں گے۔ادھر آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے پاک بحریہ کے لیے نیول چیف کی شاندار خدمات پر شکریہ ادا کیا،آئی ایس پی آرپاک بحریہ کے سربراہ ایڈمرل ظفر محمود عباسی نے آرمی چیف سے الوداعی ملاقات کی ہے۔ آرمی چیف نے پاک بحریہ کیلئے شاندار خدمات سرانجام دینے پر ان کا شکریہ ادا کیاایڈمرل ظفر محمود عباسی جی ایچ کیو پہنچنے تو انھیں چاق وچوبند دستے نے گارڈ آف آنر بھی پیش کیا۔

Readers Comments (0)




Free WordPress Theme

Free WordPress Themes