والدین نے خواہش پوری نہ کی، 5 سالہ بچہ ہائی وے پر گاڑی لے آیا، پولیس حیران   


کو شائع کی گئی۔ May 7, 2020    ·(TOTAL VIEWS 29)      No Comments

نیو یارک: (یواین پی) دنیا بھر میں کچھ ایسی خبریں پڑھنے کو ملتی ہیں جو سب کو ورطہ حیرت میں ڈال دیتی ہیں، ایسی ایک خبر امریکا سے آئی ہے جہاں پر ریاست یوٹا میں پولیس نے ہائی وے پر گاڑی دوڑانے والے 5 سالہ بچے کو پکڑ لیا۔غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق یوٹا میں جب پولیس اہل کاروں نے کمسن بچے کو ہائی وے پر گاڑی چلاتا دیکھا تو وہ حیران رہ گئے۔ بعدازاں پولیس نے اشارا دیا جس پر 5 سالہ بچے نے گاڑی پر روک دی۔بچے نے پولیس کے پوچھنے پر بتایا کہ اس کی ماں نے اسے لمبر گینی کار دلانے سے انکار کر دیا تھا، اس پر اس نے فیصلہ کیا کہ وہ خود ہی کیلی فورنیا سے گاڑی خرید کر لے آئے گا۔پولیس کے مطابق بچے کے پاس صرف 3 ڈالر تھے جبکہ بچہ گاڑی چلا کر گھر سے تقریباً 5 کلو میٹر دور پہنچ گیا تھا اور خوش قسمتی سے کوئی حادثہ نہیں ہوا۔

Readers Comments (0)




WordPress主题

WordPress Themes