واٹس ایپ نے گروپ ویڈیو کال کا فیچر متعارف کروا دیا   


کو شائع کی گئی۔ August 2, 2018    ·(TOTAL VIEWS 60)      No Comments

لاہور: (یواین پی) دنیا کے مقبول ترین میسنجر واٹس ایپ نے اس فیچر کو بالآخر متعارف کرا دیا ہے جس کا صارفین کی جانب سے سب سے زیادہ مطالبہ کیا جارہا تھا۔واٹس ایپ میں اب گروپ وائس اور ویڈیو کالز کے فیچر کو متعارف کرا دیا ہے۔ فیس بک کی زیرملکیت واٹس ایپ نے 3 سال قبل اپنی اپلیکشن میں وائس کالز کا آپشن پیش کیا تھا جبکہ ایک سال قبل ویڈیو کالنگ کا فیچر متعارف کرایا گیا۔ اب ڈیڑھ ارب سے زائد ماہانہ صارفین کے زیراستعمال واٹس ایپ نے اعلان کیا ہے کہ گروپ وائس اور ویڈیو کالز کے آپشن کا اضافہ کردیا گیا ہے۔ ایک بلاگ میں کمپنی نے بتایا کہ روزانہ صارفین 2 ارب منٹ تک کی کالز اس سروس کے ذریعے کرتے ہیں۔ بیان کے مطابق ون آن ون آڈیو یا ویڈیو کال کے دوران یہ آپشن ایک نئے بٹن کی شکل میں دستیاب ہوگا۔

Readers Comments (0)




WordPress主题

Weboy