واٹس ایپ کا ایک اور شاندار فیچر متعارف   


کو شائع کی گئی۔ September 21, 2019    ·(TOTAL VIEWS 51)      No Comments

لاہور(یواین پی)مقبول ترین ایپ واٹس ایپ نے ایسا فیچر متعارف کروایا ہے جس نے صارفین کی ایک اور بڑی مشکل آسان کردی ہے جس سے آپ کسی بھی شخص کے اسٹیٹس کو مکمل طور پر بند کر سکتے ہیں جو اسکرول کرنے کے باوجود بھی اسٹیٹس کے سیکشن میں نظر نہیں آئے گا۔اس سے قبل واٹس ایپ کی جانب سے ایسا فیچر متعارف کروایا گیا تھا جس میں صارفین کسی بھی شخص کے اسٹیٹس کو بند کر سکتے تھے مگر وہ اسٹیٹس موبائل اسکرین کو اسکرول کرنے کے بعد اسٹیٹس سیکشن میں سب سے نیچے نظر آتا تھا۔ مگر اب واٹس ایپ نے ایسا فیچر متعارف کروا دیا ہے جس سے صارفین ناپسندیدہ شخص کے اسٹیٹس کو مکمل طور بند کر کے اسٹیٹس سیکشن سے غائب کر سکیں گے۔

Readers Comments (0)




WordPress Blog

WordPress Themes