وزیراعظم عمران خان عالم اسلام کی خدمت کا بیڑہ اٹھائے ہوئے ہیں: عبدالرحمن   


کو شائع کی گئی۔ September 27, 2020    ·(TOTAL VIEWS 387)      No Comments

لاہور: (یواین پی) ترکی کے مشہور ڈرامے ارطغرل غازی میں عبدالرحمن کاکردار ادا کرنے والے اداکار جلال آل کا کہنا ہے کہ وزیراعظم عمران خان عالم اسلام کی خدمت کا بیڑہ اٹھائے ہوئے ہیں ۔ میں انہیں سلام اور حرمت پیش کرتا ہوں۔ان خیالات کا اظہار پاکستان بھر میں شہرت کی بلندیوں پر پہنچنے والے ڈرامہ سیریل ار طغرل غازی میں قائی قبیلے کے سرداروں کے محافطِ اعلیٰ کا کردار ادا کرنے والے عبدالرحمن غازی( جلال آل) نے خصوصی انٹرویو دیتے ہوئے کیا۔انہوں نے پاکستان کے وزیراعظم عمران خان کے بارے میں اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اس وقت پاکستان کے وزیراعظم عمران خان بھی عالم اسلام کی خدمت کا بیڑہ اٹھائے ہوئے ہیں ۔ میں اس موقع پر ان کو سلام اور حرمت پیش کرتا ہوں ۔عمران خان اس وقت اپنی مملکت کو اسلامی روح بخشنے میں مصروف ہیں۔ مجھے یقین ہے وہ اپنے مقاصد حاصل کرنے میں کامیاب رہیں گے۔

Readers Comments (0)




Free WordPress Theme

WordPress主题