وزیراعظم کی اپیل پر ملک بھر میں کشمیر آور، قوم سڑکوں پر نکل آئی   


کو شائع کی گئی۔ August 30, 2019    ·(TOTAL VIEWS 13)      No Comments

اسلام آباد: (یواین پی) پاکستان میں شہر شہر، قریہ قریہ کشمیر آور منانے کیلئے لوگ سڑکوں پر نکل آئے، کشمیریوں سے اظہار یکجہتی اور وادی میں مظالم کیخلاف بھارت کیخلاف شدیدا حتجاج کیا گیا۔ شرکا نے مسئلہ کشمیر کو اقوام متحدہ کی قرار دادوں اور کشمیریوں کی مرضی کے مطابق حل کرنے کا مطالبہ کر دیا۔ کشمیر میں بھارتی مظالم کے خلاف پوری قوم کشمیریوں کی آواز بن گئی، کشمیری بھائیوں سے اظہا ریکجہتی کیلئے ملک بھر میں کشمیر آور منایا گیا۔ صادق آباد، پاک پتن، جہانیاں، وہاڑی اور دیگر کئی شہروں میں کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کیلئے ریلیاں نکالی گئی، طلبا اور مختلف مکاتب فکر کے افراد کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔ شرکا کشمیر بنے گا پاکستان کے نعرے لگاتے رہے۔

Readers Comments (0)




Weboy

Free WordPress Themes