وزیراعلیٰ بلوچستان کی یوم ولادت النبی صلی اللہ علیہ وسلم کے مبارک موقع پر تمام مسلمانوں کو مبارکباد   


کو شائع کی گئی۔ October 30, 2020    ·(TOTAL VIEWS 16)      No Comments


کوئٹہ(یواین پی)وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال خان نے یوم ولادت النبی صلی اللہ علیہ وسلم کے مبارک موقع پر تمام مسلمانوں کو مبارکباد پیش کی ہے، اپنے ایک تہنیتی پیغام میں وزیراعلی نے کہا ہے کہ آج کا دن صرف مسلمانوں کے لئے ہی نہیں بلکہ پوری کائنات اور انسانیت کے لئے عظیم دن ہے کہ آج حضرت محمد صلی اللہ علیہ وسلم رحمتہ اللعالمین بن کر اس دنیا میں تشریف لائے اور ان کی آمد سے دنیا سے جہالت کی تاریکی کے خاتمے کی ابتدا ہوئی، اس مبارک دن پر نبی صلی اللہ علیہ وسلم کے اسوہ حسنہ کی مکمل پیروی، اتحاد واتفاق اور برداشت کا جذبہ پیدا کرنے کے عزم کی ضرور ت ہے، وزیراعلی نے کہا کہ یہ دن مسلمانوں کے لئے خاص اہمیت کا حامل ہے اور یہ ہماری خوش بختی ہے کہ ہم اس ہستی کے امتی ہیں جسے خالق کائنات نے تمام جہانوں کے لئے رحمت بناکر بھیجا، انہوں نے کہا کہ امتی ہونے کے ناطے ہمیں اسوہ حسنہ کی مکمل پیروی کرتے ہوئے اپنے اندر اتحاد، عفو ودرگزر، برداشت، مذہبی رواداری جیسے اوصاف کو مزید فروغ دینا چاہئے، انہوں نے کہا کہ حضورصلی اللہ علیہ وسلم کی تعلیمات پر عمل پیرا ہوکر دنیا وآخرت میں کامیابی حاصل کی جاسکتی ہے اور حقیقی فلاحی معاشرہ کی تشکیل ممکن ہوسکتی ہے، وزیراعلی نے کہا کہ ہم سیرت النبی صلی اللہ علیہ وسلم اور سنت رسول صلی اللہ علیہ وسلم پر عمل پر پیرا ہوکراپنی دنیا وآخرت سنوارسکتے ہیں اور اس وقت امت مسلمہ کو جن مشکلات ومصائب کا سامنا ہے ان سے حضور صلی اللہ علیہ وسلم کی تعلیمات پر عمل پیرا ہوکر ہی نمٹاجاسکتا ہے،وزیراعلی نے دعا کی ہے کہ اللہ تعالی ہمیں سیدھے رستے پر چلنے اور اپنی زندگیاں حضور صلی اللہ علیہ وسلم کے بتائے ہوئے ضابطہ حیات کے مطابق ڈھالنے کی توفیق عطافرمائے، اور پاکستان کو صحیح معنوں میں ایک اسلامی فلاحی مملکت اور ترقی وخوشحالی کا گہوارہ بنادے۔

Readers Comments (0)




Free WordPress Theme

Free WordPress Theme