وزیراعلیٰ پنجاب سے ملاقات کرنے والے 6 (ن) لیگی ارکان کی پارٹی رکنیت معطل   


کو شائع کی گئی۔ March 14, 2020    ·(TOTAL VIEWS 75)      No Comments

لاہور(یواین پی)وزیراعلی پنجاب سے ملاقات کرنے والے مسلم لیگ (ن) کے 6 اراکین صوبائی اسمبلی کی پارٹی رکنیت معطل کردی گئی۔مسلم لیگ (ن) نے وزیراعلی پنجاب عثمان بزدار سے ملاقات کرنے والے اپنے 6 اراکین صوبائی اسمبلی کی پارٹی رکنیت معطل کردی ہےاور انہیں شوکاز نوٹسز بھی جاری کردیئے ہیں۔اس حوالے سے مسلم لیگ (ن) پنجاب کے جنرل سیکرٹری سردار اویس لغاری نے نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ تمام اراکین 7 دن میں شوکاز نوٹس کا جواب جمع کروانے کے پابند ہیں۔جن اراکین کی پارٹی رکنیت معطل کی گئی ہے ان میں نشاط احمد خان ڈاہا، محمد فیصل خان نیازی، چوہدری اشرف علی، غیاث الدین، اظہر عباس اور محمد ارشد شامل ہیں۔

Readers Comments (0)




WordPress主题

Free WordPress Theme