وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کو تبدیل نہیں کر رہا، وزیراعظم نے واضح کردیا   


کو شائع کی گئی۔ September 7, 2019    ·(TOTAL VIEWS 34)      No Comments

لاہور: (یواین پی) وزیراعظم عمران خان نے واضح کر دیا ہے کہ وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار ان کی ٹیم کا حصہ ہیں، ان کی کارکردگی سے فی الحال مطمئن ہوں، انھیں تبدیل نہیں کر رہا۔تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب کی تبدیلی کی سب افواہیں دم توڑ گئی ہیں کیونکہ وزیراعظم عمران خان نے بڑا اعلان کرتے ہوئے سب پر واضح کردیا ہے کہ میں عثمان بزدار کے ساتھ ہوں۔ذرائع کے مطابق وزیراعظم عمران خان کی گزشتہ روز سوا دو گھنٹے تک ترجمانوں کی ساتھ میٹنگ جاری رہی۔ اس اجلاس میں انہوں نے سب پر واضح کیا کہ ابھی تو میں عثمان بزدار کے ساتھ ہی کھڑا ہوں، جہاں کام نہیں ہوا وہاں جلد صورتحال بہتر ہو جائے گی، جہاں ریفارمز ہو رہے ہیں، اس کے اثرات جلد عوام کے سامنے آئیں گے۔وزیراعظم نے کہا کہ وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار میری ٹیم کا حصہ ہیں، میں ان کی کارکردگی سے فی الحال مطمئن ہوں، اس لیے انھیں تبدیل نہیں کر رہا۔

Readers Comments (0)




WordPress Themes

WordPress Blog