وطن پر جان قربان کرنے والے شہید ہمیشہ قوم کے دلوں میں رہتے ہیں ڈپٹی کمشنر عرفان علی کاٹھیا   


کو شائع کی گئی۔ September 6, 2019    ·(TOTAL VIEWS 29)      No Comments


بورے والا (یواین پی)ڈپٹی کمشنر عرفان علی کاٹھیا اور ڈسٹرکٹ پو لیس آفیسر ثاقب سلطان المحمود نے میجر طفیل محمد شہید نشان حید ر کے مزار پر پھولوں کی چادریں چڑھائیں ۔ ڈپٹی کمشنر عرفان علی کاٹھیا اور ڈسٹرکٹ پو لیس آفیسر ثاقب سلطان نے شہید کے درجات کی بلندی اور ملکی سلامتی کے لئے دعائیں بھی کیں۔ ڈپٹی کمشنر عرفان علی کاٹھیا نے اس مو قع پر کہا کہ قومیں اپنے شہداءکے وجہ سے ہی زندہ رہتی ہیں ۔وطن پر جان قربان کرنے والے شہید ہمیشہ قوم کے دلوں میں رہتے ہیں ہماری آزادی اور سلامتی ہمارے شہداءکے مرہون منت ہے آج ہم یوم دفاع پاکستان کے موقع پر کشمیر یوں کی آزادی کے لئے بھی ان کے ساتھ ہیں ہماری کشمیریوں کے ساتھ ہر سطح پر مکمل یکجہتی رہے گی ڈسٹرکٹ پو لیس آفیسر وہاڑی ثاقب سلطان المحمود نے اس مو قع پر کہا کہ پنجاب پولیس بھی پاک فوج کے شہیدوں کو سلام پیش کر تی ہے ۔ ہمارے شہدا ءہمارا فخر ہیںہم شہداءکی فیملز کو بھی خراج تحسین پیش کرتے ہیں پولیس کے چاق و چوبند دستے نے میجر طفیل محمد شہید کے مزار پر سلامی دی ۔اس مو قع پر اے سی بوریوالا رانا اورنگ زیب ، اے ایس پی بوریوالا آصف رضااور دیگر معززین بھی موجود تھے

Readers Comments (0)




Free WordPress Theme

WordPress Blog