وفاقی حکومت صرف باتیںنہیں بلکہ عملی اقدامات کرے. سید سردار علی شاہ   


کو شائع کی گئی۔ September 28, 2020    ·(TOTAL VIEWS 182)      No Comments


ٹھٹھہ(رپورٹ حمید چنڈ) محکمہ سیاحت کے ذیلی ادارے سندھ ٹوئرزم ڈویلپمنٹ کارپوریشن کی طرف سے آج عالمی یوم سیاحت کے موقع پر کینجھر جھیل کے کنارے ٹوئرزم سیمینار منعقد کیا گیا. اس پروگرام میں ٹریول ایجنٹس ایسوسی ایشن, ہوٹل ایسوسی ایشن, ٹوئر آپریٹرز کے نمائندے، ڈیجیٹل میڈیا اور ٹریول وی لاگرز کو مدعو کیا گیا اور ان کو کراچی سے کین جھر تک ایک مختصر دورہ کرایا جسمیں انھیں ھالیجی جھیل، شاھجہان مسجد، تاریخی قبرستان مکلی اور کین جھر کا دورہ کرایا اور سندھ میں موجود سیاحت کے متعلق بریف کیا. بعدازیں وزیر سیاحت سید سردار علی شاہ نے کہا کہ ہمیں ٹیررزم سے ٹوئرزم تک جانا ہے وفاقی حکومت صرف باتیں نہ کرے عملی قدم بھی اٹھائے، خان صاحب کے دو سالہ دور حکومت میں سیاحت پر باتوں کے علاوہ کچھ نہیں کیا اور انہوں نے ایک روپیہ بھی صوبوں میں سیاحت کے فروغ کیلئے نہی نہیں دیا. انہوں نے کہا کہ سندھ میں سیاحت کے بہترین مواقع موجود ہیں نجی سرمایہ دار کو سندھ میں سرمایہ داری کرنی چاہیے. سندہ میں میری ٹوئرزم، بیابان، پہاڑ اور مذہبی ٹوئرزم موجود ہیں. آپ آگے آئیں ھم آپ کو زمین و دیگر سہولیات دینے کیلئے تیار ہیں. اس موقع پر تقریب کے شرکاء وی لاگرز کو مائک دیا گیا اور اوپن مائک سیشن ہوا انہوں نے سوالات کئے جس پر صوبائی وزیر نے اپنے تجربات بتاتے ہوئے کہا کہ ا±نہوں نے نادرن ایریاز میں پنجاب کے مختلف علاقوں میں ٹوئرزم کس طرح نظارہ دیکھا اور سندھ میں ان کا تقابلی جائزہ لیا جس پر وہ لاگرز نے سندھ کے ثقافتی اور سیاحتی اداروں کو سراہا اور انہوں نے وزیر سیاحت سے پوچھا کہ مزید کیا مواقع موجود ہیں جس پر صوبائی وزیر نے انہیں آگاہی دی کہ سندھ میں ہم نے تقرہبن 21 سائٹس ڈولپ کی ہیں اور سندھ کے تقریبن ہر ٹوئرزم کے ہر رزرٹ پر سہولیات موجود ہیں اور سندھ کی ویب سائٹ پر انٹرنیشنل بوکنگ آن لائن کے ساتھ کنیکٹ ہے اس کے تحت دنیا میں کہیں بھی بیٹھ کر سندھ کی ٹوئرزم کے روم بک کروا سکتے ہیں اور ساتھ میں ننگرپارکر میں روپلو کولھی موٹل، منچھر جھیل پر تین کمروں کے ھٹس اور ساتھ ساتھ کینجھر جھیل پر رومز کی کیپیسٹی ڈبل کی گئی ہے اور سنبارا ھوٹل لاڑکانہ میں پہلے 24 رومز تھے اب 48 ہیں جبکہ سندھ کی دیگر سائٹس پر بھی تمام سہولیات موجود ہیں. قبل ازیں سندھ میں موجود سیاحت کے بھرپور مواقع, درپیش مسائل اور ان کے حل کے حوالے سے سیکریٹری سیاحت اکبر لغاری نے تقریب کے شرکاء کو تفصیلی پریزنٹیشن پیش کی. اس موقع پر میوزیکل کنسرٹ کا اہتمام کیا گیا جس میں سندھ کے مشہور گلوکاروں نے اپنے فن کا مظاہرہ کرکے خوب داد حاصل کیا. اس موقع پر ڈپٹی کمشنر ٹھٹھہ محمد عثمان تنویر، ایس ایس پی ٹھٹھہ ڈاکٹر محمد عمران خان کے علاوہ محکمہ سیاحت و ثقافت کے افسران اور مقامی لوگوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی.

Readers Comments (0)




WordPress Blog

Free WordPress Theme