وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید کی ”آج“سرگودھا آمد کے سلسلے میں تیاریاں مکمل کر لی گئیں   


کو شائع کی گئی۔ October 18, 2019    ·(TOTAL VIEWS 29)      No Comments

سرگودھا(یواین پی)وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید کی آج 18 اکتوبر کو سرگودھا آمد کے لئے تیاریاں مکمل کر لی گئیں۔ جن کی سرگودھا لالہ موسی ریلوے لائن پر تمام اسٹیشنوں پر متوقع وزٹ کے لئے انتظامات مکمل ہیں۔ذرائع کے مطابق وفاقی وزیر ریلوے آج 18 اکتوبر کو سلون ٹرین سے لالہ موسی سے سرگودھا ریلوے لائن پر منڈی بہاوالدین سے جوڑا کڑانہ، پھلروان،بھلوال،سرگودھا ریلوے ٹریک کا تفصیلی معائنہ اور ریلوے اسٹیشنز پر عوامی سہولیات کا جائزہ لیتے ہوئے موقع پر ضروری احکامات جاری کریں گے۔ معلوم ہوا کہ وفاقی وزیر ریلوے سرگودھا آمد پر یہاں سے بند سرگودھا کراچی جانے والی سپر ایکسپریس کو بحالی کے عوامی مطالبہ کے بارے اہم اعلان کریں گے۔وفاقی وزیر ریلوے سرگودھا سمیت سرگودھا لالہ موسی ٹریک پر جن ریلوے اسٹیشنز کا معائنہ کریں گے۔وہاں وہاں ان کی متوقع آمد کے سلسلہ میں انتظامات مکمل ہیں۔

Readers Comments (0)




WordPress Themes

WordPress主题