ویمن ایشیا کپ: بھارت نے پاکستان کو شکست دے کر فائنل کیلئے کوالیفائی کرلیا   


کو شائع کی گئی۔ June 9, 2018    ·(TOTAL VIEWS 302)      No Comments

کوالالمپور(یواین پی) ویمن ایشیا کپ میں بھارت نے پاکستان کو 7 وکٹوں سے شکست دے کر فائنل کےلئے کوالیفائی کرلیا۔ایشیا کپ کے سیمی فائنل میں پاکستان ویمن ٹیم نے بھارت کےخلاف پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ اوورز میں 7 وکٹوں کے نقصان پر 72 رنز بنائے۔ثناءمیر 20 اور ڈیانا بیگ 6 رنز کے ساتھ ناٹ آوٹ رہیں جبکہ ناہیدہ خان سب سے زیادہ 18 رنز کے ساتھ نمایاں رہیں۔ پاکستان کی جانب سے 7 کھلاڑی ڈبل فیگر میں بھی شامل نہ ہوسکیں۔73 رنز کے ہدف کے تعاقب میں بھارت کو صرف 5 رنز پر 2 وکٹوں کے خسارے کا سامنا رہا جس کے بعد امید ظاہر ہوئی کہ قومی ویمن ٹیم گیم میں دوبارہ واپس آسکتی ہے لیکن روایتی حریف نے ہدف 3 وکٹوں کے نقصان پر باآسانی حاصل کرلیا۔پاکستان کو شکست دینے کے بعد بھارتی ٹیم ویمن ایشیا کپ کے فائنل میں پہنچ گئی۔

Readers Comments (0)




Free WordPress Theme

Weboy