ٖ اچھے اسکرپٹ پہ کام کرکے ہم فلم انڈسٹری کی رونقیں بحال کر سکتے ہیں ارباز خان   


کو شائع کی گئی۔ May 14, 2018    ·(TOTAL VIEWS 132)      No Comments

ایف کے پروڈکشن اور کلائمیکس آرٹ پروڈکشن کے زیر اہتمام نئے ٹیلنٹ سے آج آڈیشن لئے جائیں گے
لاہور (یواین پی)گھسے پٹے اور روایتی موضوعات کی بجائے اچھے اسکرپٹ پہ کام کرتے ہوئے سینئرز کے ساتھ نئے ٹیلنٹ کو مواقع فراہم کئے جائیں تو ہم فلم انڈسٹری کی رونقیں بحال کرنے میں یقیناًکامیاب ہو جائیں گے اسی مقصد کے لئے ایف کے پروڈکشن اور کلائمیکس آرٹ پروڈکشن کے زیر اہتمام نئے ٹیلنٹ سے نگینہ سنی پلیکس تھری ڈی فور کے فیصل آباد 15مئی بروز منگل شام6بجے نامور فلم آرٹسٹ نئے ٹیلنٹ کا آڈیشن کریں گے ان خیالات کا اظہار فلم سٹارارباز خان نے یواین پی سے کیا مزید بتایاکہ اردو فیچرفلم کے پرڈیوسرپرڈیوسر فرید خان ،یاسر نیاز ہیں فلم کی عکس بندی کا کام جاری ہے نئے ٹیلنٹ کو آگے بڑھنے کے مواقع نہیں مل پا رہے یہی وجہ ہے کہ ہم نئے ٹیلنٹ کو یکساں مواقع دینا چاہتے ہیں خواہش مند رابطہ کریں اور آڈیشن دیں نئی اردو فیچر فلم میں ارباز خان، رینا علی ،علی خان نغمہ بیگم اورآصف خان سمیت دیگر نامور فنکاروں کے ساتھ نئے ٹیلنٹ کو مختلف رول اور آئٹم سونگ کرنے کا موقع دیا جا ئے گا۔

Readers Comments (0)




WordPress主题

Free WordPress Theme