ٹائفائڈ ملک میں‌بڑھتا ہوا مسلہ ہے ڈپٹی کمشنر ٹھٹھہ محمد عثمان تنویر   


کو شائع کی گئی۔ October 5, 2019    ·(TOTAL VIEWS 54)      No Comments

ٹھٹھہ (رپورٹ حمید چنڈ) ڈپٹی کمشنر ٹھٹھہ محمد عثمان تنویر کی زیر صدارت ٹائفائڈ (آنتوں کے بخار) سے بچاء کیلئے ویکسینیشن مہم کے متعلق اجلاس منعقد کیا گیا۔ اجلاس میں ایم پی اے سید ریاض حسین شاہ شیرازی نے خصوصی طور پر شرکت کی۔ ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ ٹائفائڈ (آنتوں کا بخار) ہمارے ملک میں ایک بڑھتا ہوا مسئلہ ہے یہ ایک بیکٹیریا ہے جوکہ آلودہ خوراک کے ذریعے پھیلتا ہے جو انسان بیت الخلا کے وقت خارج کرتا ہے اور پھر اگر کوئی احتیاط نہیں کرتا تو وہ اپنے گندے ہاتھوں کے ذریعےاس بیماری کے پہلاؤ کا باعث بنتا ہے، اس کے علاوہ یہ آلودہ پانی جیسا کہ اگر کھانا پکاتے ہوئے یا سبزیوں کو دھوتے ہوئے ہم گندا پانی استعمال کریں تو یہ اس طرح بھی پھیلتا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ حکومت سندھ اور ڈبلیو ایچ او کے تعاون سے 11 تا 23 نومبر 2019ء تک ضلع کی 6 یونین کونسلز میں ٹائفائڈ سے بچاء کے متعلق ویکسینیشن مہم کا آغاز کیا جا رہا ہے۔ انہوں نے والدین باالخصوص اساتذہ سے اپیل کی کہ وہ ٹائفائڈ سے بچاء کیلئے احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کے متعلق طلبہ میں آگہی اور شعور بیدار جبکہ اس ضمن میں تعلیمی اداروں میں آنے والی ٹیموں سے بھرپور تعاون کریں اور بچوں کو ٹائفائڈ سے بچاء کی ویکسین لگوائیں تاکہ انہیں اس مہلک بیماری سے بچایا جا سکے۔ ڈپٹی کمشنر نے اسسٹنٹ ڈائریکٹر لوگل گورنمنٹ کو ہدایت کی کہ وہ متعلقہ ٹاؤن افسران کو پابند کریں کہ وہ ویکسینیشن مہم کے دوران آنے والی ٹیموں سے ہر ممکن تعاون کو یقینی بنائیں۔ اس موقع پر ڈپٹی کمشنر نے ایم پی اے سید ریاض حسین شاہ شیرازی سے درخواست کی کہ وہ ٹائفائڈ سے بچاء کے متعلق عوام میں شعور اور آگہی فراہم کرنے کے متعلق تعاون کریں تاکہ مستقبل کے معماروں کی زندگیاں محفوظ بنائی جا سکیں، جس پر ایم پی اے سید ریاض حسین شاہ شیرازی نے اپنے ہر ممکن تعاون کی یقین دہانی کروائی۔ اجلاس کو بریفنگ دیتے ہوئے ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر ڈاکٹر غلام مصطفی میمن نے بتایا کہ ضلع ٹھٹھہ کی 6 اربن یونین کونسلز ٹھٹھہ 1، ٹھٹھہ 2، مکلی، گھارو، دھابیجی اور میرپور ساکرو میں 9 ماہ سے 15 سال تک عمر کے 113199 بچوں کو ٹائفائد سے بچاء کی ویکسینیشن کا حدف مقرر کیا گیا ہے۔ اجلاس میں ڈی ایس پی ٹھٹھہ جمع خان پنہور، اسٹٹنٹ ڈائریکٹر لوکل گورنمنٹ اعجاز احمد بھٹو، ڈپٹی ڈائریکٹر سوشل ویلفیئر خدا بخش بہرانی، ضلع کے تمام اسسٹنٹ کمشنرز کے علاوہ مرف، پی پی ایچ آئی، ڈبلیو ایچ او، یونیسیف کے نمائندے، محکمہ تعلیم، صحت، لوکل گورنمنٹ، انفارمیشن، پولیس و دیگر محکموں کے افسران بھی موجود تھے۔

Readers Comments (0)




Free WordPress Themes

Free WordPress Theme